You are currently viewing برطانوی شہزادے ولیم نےغزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

برطانوی شہزادے ولیم نےغزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی شہزادے ولیم نے غزہ انسانی جانوں کے زیاں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
پرنس ولیم کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے جاری تنازع کی خوفناک انسانی قیمت پر شدید فکرمند ہوں، مشرق وسطیٰ کے اس تنازع میں بہت زیادہ لوگ مارے گئے ہیں۔
پرنس ولیم نے کہا کہ میں بھی باقی سب کی طرح اس جنگ کا جلد خاتمہ چاہتا ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں اس وقت انسانی امداد کی شدید ضرورت ہے، یہ انتہائی اہم ہے کہ غزہ میں امداد پہنچے اور یرغمالی بھی رہا ہوں۔
خبر ایجنسی کے مطابق سیاسی معاملات میں برطانوی شاہی خاندان کے کسی فرد کا بیان غیر معمولی ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7