لندن (ڈیسک) برطانیہ میں خواتین کی عصمت دری کا اعتراف کرنے والے پولیس افسر کو سزا سنا دی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جج چیمہ گرب نے کیس کا فیصلہ سنایا، جس کے مطابق ڈیوڈ کیرک کو کم از کم 30 برس جیل میں گزارنا ہوں گے۔ ڈیوڈ کیرک نے 20 سال کے دوران 10 سے زائد خواتین کی عصمت دری اور دیگر 85 جرائم کا اعتراف کیا۔ جج چیمہ گرب نے ریمارکس دیے کہ ڈیوڈ کیرک نے جرائم پر کسی پچھتاوے کا اظہار نہیں کیا۔ اکتوبر2021 میں عصمت دری کی دوسری شکایت پر کیرک کو گرفتار کرکے معطل کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ضابطے کی سنگین خلاف ورزی پر میٹ پولیس نے جنوری میں ڈیوڈ کیرک کو برطرف کیا۔
