برازیلیا(ڈیسک) برازیل کے معرو ف اداکار پالو گوستااوکورونا وائرس کے باعث 42برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیل کے صدرجیر بولسنارو نے کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر انتقال کرجانے والے مزاحیہ اداکار پالوگستااو کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پالو گوستااو نے اپنی صلاحیتوں اور کرشمے سے تمام برازیل کے پیار کو فتح کیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی سنگینی سے انکار کرنا بند کریں گسٹااو کی 42 سال کی موت نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ بیماری کس طرح برازیل کے نوجوانوں کو تیزی سے متاثر کررہی ہے۔واضح رہے کہ برازیل کی سینیٹ نے بھی گزشتہ روز گوستااو کی یاد میں ایک لمحہ خاموشی اختیار کی۔