سا پالو(ڈیسک)برازیل کے صدر جیر بولسوناروسا پالو کے اسپتال میں داخل ہونے کے بعدروبصحت ہوگئے۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق، سا پالو کے ویلا نووا سٹار ہسپتال کے میڈیکل سٹاف نے جاری بیان میں کہاکہ برازیل کے صدر جیر آنتوں کے عارضے کے باعث ہسپتال میں داخل ہونے کے بعدروبصحت ہوگئے ہیں لیکن انہیں ابھی ڈسچارج نہیں کیا جائے گا۔ میڈیکل سٹاف نے کہاکہ ان کے آنتوں کے عارضے سیمتعلق سرجری کے لیے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ دو روزقبل برازیل کے صدر نے کہا کہ وہ اتوار کو دوپہر کے کھانے کے بعد بیمار محسوس کرنے لگے جب وہ ریاست سانتا کیٹرینا میں تھے۔