سا پالو(ڈیسک)برازیل کے صدر جیر بولسونارو کوہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق برازیل کے صدر جیر بولسونارو کو آنتوں کے عارضے کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا،جنہیں 48 گھنٹے بعدڈسچارج کر دیا گیا۔صدر جیر بولسونارو نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ وہ ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ہیں اور انہوں نے اس موقع پر ہسپتال کے عملے اور ڈاکٹروں کا شکریہ بھی اداکیا۔ واضح رہے برازیل کے صدر ریاست سانتا کیٹرینا کے شہر سا فرانسسکو ڈو سول کے ساحل پر چھٹیاں گزار رہے تھے کہ انہیں پیٹ میں درد کے باعث ہسپتال لے جایا گیا تھا۔