برازیل میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ24 ہزار سے زائد اموات

  • Post author:
  • Post category:صحت
  • Post last modified:01/02/2021 13:10
  • Reading time:1 mins read

ریوڈی جنیرو(ڈیسک)لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے اموات کی تعداد2 لاکھ24ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد92 لاکھ تک پہنچ گئی۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد9204731 ہوگئی ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد224534 سے بڑھ گئی ہے، ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے953155 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک 8027042سے زائد کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ برازیل کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے دنیا کا تیسرا جبکہ ہلاکتوں کے حوالے سے دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ملک کے بڑے شہروں میں کورونا وائرس کا پھیلاو زیادہ ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.