برازیلیہ (ڈیسک)برازیل میں چھوٹا طیارہ گرنے سے کم ازکم 2افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔
چینی خبر رساں ادارے نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ واقعہ گزشتہ روزبرازیل کے شہر بوئتوا میں پیش آیا جہاں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس سے کم از کم دو افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔تفریحی اسکائی ڈائیورز کو لے جانے والا یہ طیارہ بوئتوا نیشنل سکائی ڈائیونگ سینٹر سے ٹیک آف کرنے کے بعد زبردستی لینڈنگ کے باعث زمین پر گر گیا۔بوئٹوا کے میئر ایڈسن مارکوسو کے مطابق طیارہ جس میں ایک پائلٹ اور 15 سکائی ڈائیورز سوار تھے، ان کا تعلق سیاحتی کمپنی سکائے ڈائیو فار فن سے تھا۔ انہوں نے کہاکہ بوئٹووا کی سکائی ڈائیونگ کی 50 سال کی تاریخ میں یہ نیشنل سکائی ڈائیونگ سینٹر میں ہوائی جہاز کا پہلا حادثہ ہے۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں لے جایا گیا ہے اور ماہرین حادثے کی جگہ پر تحقیقات کر رہے ہیں۔