You are currently viewing برازیل میں فٹ بال سٹیڈیم سینما میں تبدیل

برازیل میں فٹ بال سٹیڈیم سینما میں تبدیل

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:27/06/2020 13:43
  • Reading time:1 mins read

برازیل(ڈیسک) برازیل میں ایک فٹ بال سٹیڈیم کو ڈرائیو ان سینما میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس کے بحران سے بدترین متاثر ملک میں عوام کا جذبہ بحال کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ساحلی شہر سا پولو کے پلمئیرس فٹ بال کلب کے سٹیڈیم کو سینما گھر میں تبدیل کر دیاہے، جہاں تین سو کاروں کی گنجائش ہو گی۔اس ڈرائیو ان سینما میں فلمیں دکھانے کے علاوہ کامیڈی کے پروگرام اور بچوں کے تھیٹر بھی منعقد کیے جائیں گے۔ڈرائیو ان سینما کا ٹکٹ 23سے 100ڈا لر میں دستیاب ہو گا جبکہ ایک کار میں چار سے زیادہ افراد کو آنے کی اجازت نہیں۔ واضع رہے کہ اس سے پہلے امریکہ، یورپ اور متحدہ عرب امارات میں بھی نئے ڈرائیو ان سینما کھولے گئے ہیں کیونکہ عام سینما گھروں کے مقابلے میں ان میں سماجی فاصلہ برقرار رکھا جاسکتا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.