برازیلیا(ڈیسک)برازیل کی جنوب مشرقی ریاست میناس گیریس میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نیتجے میں 10 افراد ہلاک اور 13 ہزار سے زائد بے گھر ہوگئے ہیں۔
چینی خبر رساں ادارے نے برازیلین حکام کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب کینتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 13 ہزار سے زائداپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں پانچ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جو دارالحکومت بیلو ہوریزونٹے میٹروپولیٹن علاقے میں کار سے سفر کر رہے تھے جبکہ باقی افراد مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق برازیل میں شروع ہونے والی بارشوں میں ہفتے کے آخر تک شدت آگئی جس سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ جیسی صورتحال پیدا ہوئی، شدید سیلابی صورتحال کے باعث ریاست کی 853 میونسپلٹیوں میں سے145 میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا گیا ہے۔