You are currently viewing برازیل میں شدید بارشوں،سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے 18 افراد ہلاک

برازیل میں شدید بارشوں،سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے 18 افراد ہلاک

برازیلیا(ڈیسک) برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے نیتجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے برازیلین فائر ڈپارٹمنٹ حکام کے حوالے سے بتایا کہ ریو ڈی جنیرو کے پہاڑیوں میں واقع ایک سیاحتی خطے میں جاری شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب اور لینڈ سیلائیڈنگ کے نیتجے میں 18 افراد ہلا ک ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ 180 سیزیادہ فائر فائٹرز اور دیگر امدادی کارکن پیٹروپولیس کے خوبصورت پہاڑی قصبے جہاں برازیل کے آخری شہنشاہ پیڈرو دوم کو دفن کیا گیا،جو ریو شہر سے 68 کلومیٹر(42 میل) شمالی میں ہیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ حکام نے بتایا کے سیلاب سے متعددمکانات تباہ اورکئی گاڑیاں سیلاب میں بہہ گئیں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق رواں ماہ کے آغاز پر ریاست سا پالو اور ریو کے شمال میں واقع علاقے میں بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نیتجے میں 28 افراد کی اموات ہوئی تھی۔