ریوڈی جنیرو(ڈیسک) لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعدادایک کروڑ دو لاکھ تک پہنچ گئی ہے، ملک میںکورونا وائرس سے بچاو کے لئے جاری ویکسینیشن مہم کے دوران اب تک69 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگادی گئی ہے۔
منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیل میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 247276 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس کے811040 فعال مریض ہیں۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک 9139215سے زائد کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ برازیل کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے دنیا کا تیسرا جبکہ ہلاکتوں کے حوالے سے دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس سے اموات اور متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔برازیل کی وزارت صحت کے حکام کے مطابق ملک میں اب تک6950802 افراد کو کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسین لگائی جاچکی ہے، ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعدادایک کروڑ دو لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 26 ہزار سے زائد نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ۔ برازیل دنیا کا تیسرا ملک ہے جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 10 ملین سے زائد ہے۔