You are currently viewing برازیل ،شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر10 ہو گئی

برازیل ،شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر10 ہو گئی

  • Post author:
  • Post category:ماحولیات
  • Post last modified:14/12/2021 16:22
  • Reading time:1 mins read

برازیلیا (ڈیسک)برازیل کی ریاست باہیا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہو گئی اور20 ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

چینی خبر رساں ادارے نے برازیلین حکام کے حوالے سے بتایا کہ برازیل کی شمال مشرقی ریاست باہیا میں ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب کےنیتجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 10 تک پہنچ گئی اور20 ہزار افرادبے گھر ہو گئے ہیں ، سیلاب کے باعث 51 شہروں میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ حکام کاکہنا ہے کہ ایکسٹرا ٹراپیکل سائیکلون کی وجہ سے ہونے والی بارشیں باہیا کے جنوبی علاقے میں چھ دن پہلے شروع ہوئیں تھی ، بارشوں اورطوفان نے کئی قصبوں اور دیہی علاقوں کے درمیان رابطوں کو مکمل طور منقطع کر دیا جس سے امدادی ٹیموں کے لیے ان تک پہنچنا مشکل ہو گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 200 سے زیادہ فوجی فائر فائٹرز نے دو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے متاثرہ کمیونٹیز میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.