برازیلین کان کن کمپنی تقریبا 6بلین یورو زر تلافی ادا کرنے پر تیار

ساوپاولو(ڈیسک)برازیل میں کان کنی کے شعبے کی بہت بڑی کمپنی والے اور صوبےمیناس گیرائس کی حکومت کے مابین اس کمپنی کی طرف سے زر تلافی کی ادائیگی سے متعلق بالآخر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

یہ اتفاق رائے اس کمپنی کے زیر استعمال خام لوہے کی ایک کان کی وجہ سے ایک ڈیم ٹوٹ جانے کے تباہ کن واقعے کے تقریبا دو سال بعد ممکن ہو سکا۔ والے نامی کمپنی اب مالی ازالے کے طور پر تقریبا 5.8 بلین یورو ادا کرے گی۔ یہ بہت بڑی رقم متاثرہ خطے میں بحالی اور بہتری کے مختلف منصوبوں میں سرکاری اعانتوں کے لیے استعمال کی جائے گی۔ اس المناک حادثے کے نتیجے میں وسیع تر علاقہ تقریبا 13 ملین کیوبک میٹر کیچڑ کے نیچے دفن ہو گیا تھا اور کم از کم 270 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.