You are currently viewing برازیل،24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 54 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

برازیل،24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 54 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

  • Post author:
  • Post category:دنیا / صحت
  • Post last modified:15/02/2022 14:48
  • Reading time:1 mins read

برازیلیا(ڈیسک)برازیل میں 24 گھنٹوں کید وران کورونا وائرس کے 54 ہزار540 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے وبا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 27,538,503 تک پہنچ گئی ہے۔

برازیلین وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 54 ہزار540 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے وبا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 27,538,503 تک پہنچ گئی ہے اور اسی عرصے میں وائرس سے 473 نئی اموات ہوئیں جس سے اموات کی مجموعی تعداد638,913 ہو گئی ہے، وائرس سے 23,969,577 افراد صحتیاب ہوئے جبکہ 2,932,641 کیسز اب بھی فعال ہیں۔ وزارت کے مطابق میں 152.5 ملین افراد کو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جاچکیں اور 55.3 ملین افرادکو بوسٹر شاٹ دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق برازیل دنیا بھر میں کورونا وائرس کی اموات میں دوسرے نمبر پر ہے، پہلے نمبر پر امریکا ہیجہاں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز اور اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر بھارت ہے۔