You are currently viewing برازیل، بس حادثے میں 10 افراد ہلاک

برازیل، بس حادثے میں 10 افراد ہلاک

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:01/04/2022 14:52
  • Reading time:1 mins read

سا پالو(ڈیسک)برازیل میں بس حادثے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی فیڈرل ہائی وے پولیس نیبتایا کہ جنوبی برازیل کی ریاست پرانا میں مزدوروں کو کارخانہ لے جانے والی بس کے کھائی میں گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق، حادثہ ساپوپیما کی میونسپلٹی میں پیش آیا، جس میں 7 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب کہ 3 افراد نے علاقے کے ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ بس ملک کے مختلف علاقوں سے 30 سے زائد مسافروں کو لے کر جا رہی تھی۔ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ تیز بارش کے باعث بس بے قابو ہونے سے پیش آیا۔