بدین (ڈیسک)مورجھر کے قریب تیزرفتار مسافرکوچ الٹنے سے 8 مسافر جاں بحق جب کہ 35 زخمی ہوگئے۔
بدین میں مورجھرکے قریب کراچی جانے والی تیزرفتارمسافرکوچ الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 8 مسافرجاں بحق جب کہ 35 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ مٹھی سے کراچی جا رہی تھی اورزخمیوں اورلاشوں کو سول انڈس اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
جاں بحق ہونے والوں سے میں 4 افراد کی شناخت ڈرائیورمانو، کنڈیکٹررمضان، مسماة زینب اورعبدالله کے نام سے کی گئی ہے۔ جاں بحق ڈرائیوراورکنڈیکٹرکا تعلق میانوالی سے ہے۔