دبئی (ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے دہشت گردی کے واقعات پر عمران خان سے جواب طلب کرنے کا مطالبہ کردیا۔
بختاور بھٹو نے پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر کا پیغام ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مطالبہ کیا۔ فرحت اللہ بابر نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ سابق وزیراعظم نے طالبان سے سمجھوتے کا اعتراف کیا تھا۔
Imran Khan needs to be held accountable. https://t.co/L5sZ2Bxr8D
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) January 31, 2023
پی پی رہنما نے لکھا تھا کہ طالبان سے مذاکرات سے پارلیمنٹ کو لاعلم رکھا گیا، سزا یافتہ مجرموں کو جیلوں سے رہا کیا گیا۔ انہوں نے لکھا تھا کہ طالبان پُراسرار طور پر دوبارہ منظم ہوئے اور مخالفین کو نشانہ بنایا، بنوں جیل ٹوٹنا بھی اب تک ایک معمہ ہے۔