اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بجٹ پر اعتماد میں نہ لینے کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ سے متعلق حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان جلد اہم رابطے ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بجٹ سے متعلق آج اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
قبل ازیں آج ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا تھا کہ پی پی پی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث ہوئی، ارکان اسمبلی نے پارٹی قیادت کو تحفظات سے آگاہ کیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے جن باتوں کا معاہدہ کیا تھا اس پر عمل نہیں کیا، بجٹ پر پیپلز پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔