لاہور (ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوامی ریلیف کے اقدامات یقینی بنا رہے ہیں،ملکی معیشت کو مشکل حالات سے استحکام کی طرف لے کر آئے،تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو عام آدمی تک پہنچانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم سے وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے ملاقات کی۔
وزیر مملکت نے وزیرِ اعظم کو آئندہ بجٹ پر پیش رفت، عوامی ریلیف اور ملکی مجموعی اقتصادی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔
وزیرا عظم نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عوامی ریلیف کیلئے اقدامات یقینی بنا رہے ہیں،ملکی معیشت کو مشکل حالات سے استحکام کی طرف لے کر آئے، مشکلات کے باوجود معاشی ٹیم نے معیشت کے استحکام کیلئے محنت جاری رکھی جو لائق تحسین ہے،ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب میں متاثرین کو مالی مدد و بحالی کی مد میں بڑا ریلیف پیکیج دیا۔
وزیر اعظم نے کہاکہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو عام آدمی تک پہنچانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
