You are currently viewing بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف لیاری کے مکینوں کا احتجاج، ماڑی پور روڈ بلاک

بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف لیاری کے مکینوں کا احتجاج، ماڑی پور روڈ بلاک

کراچی (ڈیسک) بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف لیاری کے مکین کے الیکٹرک کے خلاف ماڑی پور روڈ پر نکل آئے، مشتعل عوام کی جانب سے سڑک بلاک کرنے کے باعث ٹریفک جام ہوگیا اور ہزاروں گاڑیاں ٹریفک میں پھنس گئیں۔ جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی سید عبدالرشید کی قیادت میں عوام نے کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ ایم پی اے سید عبدالرشید نے کہا کہ سردی کے باوجود بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، انھوں نے کہا کہ لیاری کیساتھ کے الیکٹرک کا رویہ متعصبانہ ہے،سو فیصد بلنگ والے فیڈرز پر بھی کے الیکٹرک لوڈ شیڈنگ کررہی ہے، لیاری والے بل بھرتے ہیں اور بجلی سے بھی محروم ہیں۔انھوں نے کہا کہ لیاری والوں پر بجلی چوری کاالزام عوام کی توہین ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ کنڈا مافیا کی سرپرست کے الیکٹرک انتظامیہ ہے۔ ایم پی اے سید عبدالرشید نے مطالبہ کیا کہ لیاری سے بدترین بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے اور واٹر اینڈ سیوریج پمپنگ اسٹیشن کو لوڈ شیڈنگ سے استثنٰیدیا جائے۔