You are currently viewing بجلی کمپنیوں کے افسران کو مفت بجلی کے بجائے رقم ملے گی

بجلی کمپنیوں کے افسران کو مفت بجلی کے بجائے رقم ملے گی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گریڈ 17 اور بالا افسران کے لیے مفت بجلی یونٹس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 سے 21 کے افسران کو ماہانہ مفت یونٹس کی بجائے رقم ملے گی، مفت بحلی کی سہولت ختم کرنے کا اطلاق یکم دسمبر 2023 سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 17 کے افسر کو مفت بحلی کے بجائے ماہانہ 15ہزار 858 روپے اور گریڈ 18 کے افسر کو ماہانہ 21 ہزار 996 روپے ملیں گے۔
گریڈ 19کے افسر کو ماہانہ37 ہزار 594 روپے، گریڈ 20 کے افسر کو ماہانہ 46 ہزار 992 روپے دیئے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے افسر کو ماہانہ 55 ہزار 536 روپے ملیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ افسران کو اب متعلقہ بجلی کمپنیوں میں بجلی کے بل ادا کرنا ہوں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.