کراچی (ڈیسک) پاکستان شو بز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ معروف ٹی وی ڈرامہ ایکٹریس اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے ملک، اپنی شناخت اور ہم وطنوں سے بہت پیار ہے ۔ ۔ ۔ ۔
لیکن جب بجلی ہو نہ گیس، پٹرول بھی نہ مل رہا ہو، یو پی ایس بھی جواب دے جائے اور گھر پر ایک کافی تک نہ بن سکے تو ایسے میں ترانا گانا ذرا مشکل ہو جاتا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انھوں نے یہ پیغام کیا شیئر کیا، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جوابی پیغامات کا تانتا بندھ گیا۔
ان کے کچھ چاہنے والوں نے ان کی بات سے اتفاق کیا، ایک صارف نے انھیں سولر سسٹم لگوانے کا مشورہ دے دیا۔
کسی نے کہا کہ مشکل وقت ہی میں ملک کو ہماری زیادہ ضرورت ہوتی ہے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ آپ کو کافی کی پڑی ہے یہاں لوگوں کو کھانے کے لیے آٹا تک میسر نہیں۔
