۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر) تن سازی کے شوقین اپنے جسم کو خوبصورت بنانے کیلئے کافی مرحلے اپناتے ہیں،لیکن اسکے ساتھ وہ مختلف ادویات اور سپلیمنٹ و اسٹیرائڈ کا بھی استعمال کرتے ہیں لیکن ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اسٹیرائڈ کا استعمال تن سازوں میں جوڑوں کی مختلف بیماریوں کا سبب بنتا ہے ۔
ڈاکٹرز کا مزید کہنا ہے کہ اگر اسٹیرائڈ استعمال کرنے والے تن ساز جوڑوں کی کسی بیماری میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور اگر اسکا بروقت علاج نہیں کروایا جاتا تو یہ بیماری انکی مستقل معذوری کا بھی سبب بن سکتی ہے ۔
ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ یہ سپلیمنٹ گھٹیا سمیت رگوں کے مختلف مرض کا بھی سبب بنتے ہیں لہذا اسکا فوری علاج نہایت ضروری ہے۔
یادرہے کہ منڈیوں میں کئی کمپنیاں تن سازوں کو جسم خوبصورت بنانے کا خواب دکھا کر کئی قسم اسٹیرائڈ فروخت کررہی ہیں ،تاہم حال ہی میں گجرانوالہ میں 4 تن سازوں کی موت سے بات سامنے آتی ہے کہ جان بنانے کے چکر میں لوگ اپنی ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔