You are currently viewing باپ اور بیٹی کا رشتہ دنیا کا خوبصورت ترین رشتہ ہے، شان شاہد

باپ اور بیٹی کا رشتہ دنیا کا خوبصورت ترین رشتہ ہے، شان شاہد

اسلام آباد(ڈیسک)اداکار شان شاہد نے بیٹی کے نام خوبصورت پیغام جاری کرتے ہوئے باپ اور بیٹی کے رشتے کو دنیا کا خوبصورت بندھن قرار دے دیا۔

انہوں نے بیٹی کے ساتھ بنائی گئی پرانی تصویر ٹویٹر پرشیئر کرتے ہوئے کہا کہ سب سے خوبصورت بندھن باپ اور بیٹی کا ہے۔ بیٹیاں اللہ کا سب سے خاص تحفہ ہیں وہ آپ کے دل میں ہمیشہ کے لیے ایک گھر بنا لیتی ہیں اور ابد تک اس میں رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک تمام بیٹیوں پر اپنی رحمت کے سائے ہمیشہ قائم رکھے۔ شان شاہد فلم ضرار میں دکھائی دیں گے۔