اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت توشہ خانہ کیسز کے لیے پراسیکیوشن ٹیم بنا دی۔
قومی احتساب بیورو نے 2 اسپیشل پراسیکیوٹرز ہائیکورٹ میں توشہ خانہ نیب کیسز کے لیے مقرر کر دیے۔
بیرسٹر عمیر مجید ملک اور رافع مقصود توشہ خانہ کیس کے لیے اسپیشل پراسیکیوٹرز مقرر کیے گئے ہیں۔
دونوں پراسیکیوٹرز توشہ خانہ کیسز میں نیب کی نمائندگی کریں گے۔
قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل نیب اکبر تارڑ کی سفارش پر چیئرمین نیب نے منظوری دے دی۔
نیب ہیڈکوارٹر نے دونوں پراسیکیوٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔