You are currently viewing بانی پی ٹی آئی کے معالج عاصم یوسف کی میڈیکل بورڈ کے ہمراہ اڈیالہ جیل آمد

بانی پی ٹی آئی کے معالج عاصم یوسف کی میڈیکل بورڈ کے ہمراہ اڈیالہ جیل آمد

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) بانی تحریک انصاف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
میڈیکل بورڈ میں پمز اسپتال کے 3 ڈاکٹرز اور ڈاکٹر عاصم یوسف شامل ہیں۔
ڈاکٹر عاصم یوسف بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کریں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا ہے کہ آج بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.