You are currently viewing اپوزیشن میں رہ کر آئینی ترمیم منظور کی، مولانا فضل الرحمٰن

اپوزیشن میں رہ کر آئینی ترمیم منظور کی، مولانا فضل الرحمٰن

ڈی آئی خان (نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کے لیے حکومت نے11 ووٹ خرید لیے تھے، ہمارے 8 ووٹ تھے، ووٹ نہ دیتے تو ترمیم کا بہت گندا ڈرافٹ آتا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن میں رہ کر ترمیم منظور کی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے نظریاتی مسائل ہیں، ملک کو آئین کےتابع بنانا ہے، ملک سے 2028 تک سودی نظام کا مکمل خاتمہ ہوگا۔
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاست دانوں کی قید کے خلاف ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے حالات کی وجہ سے ووٹ نہیں دیا، پی ٹی آئی کو مذاکرات میں لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.