You are currently viewing بالی وڈ کے معروف اداکار و ٹریجڈی کنگ دلیپ کمار98 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

بالی وڈ کے معروف اداکار و ٹریجڈی کنگ دلیپ کمار98 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ممبئی(ڈیسک)بالی وڈ کے معروف اداکار اورٹریجڈی کنگ دلیپ کمار98 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

دلیپ کمار کے ترجمان فیصل فاروقی نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے ٹویٹر اکانٹ پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ انتہائی دکھ کے ساتھ وہ دلیپ کمار کے انتقال کی تصدیق کر رہے ہیں ۔دلیپ کمار کے ڈاکٹر جلیل پالکر نے بتایا کہ انہوں نے اپنی آخری سانسیں بدھ کی صبح 7 بج کر 30 منٹ پر لیں۔ ڈاکٹر جلیل کا کہنا تھا کہ ان کی موت کی وجہ طویل عرصے سے جاری بیماریاں ہیں۔ دلیپ کمار نے 6 جون کو سانس لینے میں دشواری کی شکایت کی تھی جس کے بعد انہیں ہسپتال داخل کیا گیا۔دلیپ کمار کی وفات پر بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے اپنی ٹویٹ میں دلیپ کمار کی موت کو ثقافتی دنیا کے لیے ایک نقصان قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دلیپ کمار کو سینما کی دنیا میں بطور لیجنڈ یاد رکھا جائے گا۔ انہیں ایک ایسے ٹیلنٹ سے نوازا گیا تھا جس کا کوئی ثانی نہیں اور انہوں نے اپنے فن کے ذریعے نسل درنسل مداحوں کو اپنی گرفت میں لیے رکھا ہے ۔ انہوں نے دلیپ کمار کی فیملی، دوستوں اور مداحوں سے بھی افسوس کا اظہار کیا۔ دلیپ کمار کو بالی وڈ میںٹریجڈی کنگ کہا جاتا تھا اور ان کی مشہور فلموں میں مغل اعظم، دیوداس، نیا دور اور رام اور شام شامل ہیں۔ ان کا کیریئر 5دہائیوں پر محیط ہے ان کی آخری فلمقلعہ(1998) تھی۔