You are currently viewing بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز، چاہنے والوں سے دعائوں کی درخواست

بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز، چاہنے والوں سے دعائوں کی درخواست

ممبئی (ڈیسک) کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ لونگ لیجنڈ امیتابھ بچن کی گزشتہ چند روز سے طبیعت ناساز ہے جس کے باعث وہ تکلیف میں ہیں۔
اپنے حالیہ بلاگ میں انھوں نے اپنے مداحین کو آگاہ کیا کہ ایک رات اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی جس کے باعث رات کو انھیں ڈاکٹر کو بلانا پڑا۔
انھوں نے بتایا کہ وہ پسلیوںمیں شدید تکلیف اور درد کی کیفیت میں تھے، سینئر اداکار نے بتایا کہ ہاتھ او پائوں کے انگوٹھے میں بھی انھیں تکلیف کا سامنا تھا، پیرانہ سالی کے باعث ان کی جلد پر کسی کسی جگہ آبلے پڑ گئے ہیںجو بہت عجیب بات ہے، حالانکہ وہ اپنی صحت کا بہت خیال رکھتے ہیں۔
امیتابھ کا کہنا تھا کہ وہ جلد صحت یاب ہو نا چاہتے ہیں تا کہ معمول کی زندگی جاری رکھ سکیں، انھوں نے اپنے چاہنے والوں سے دعائوں کی پرزور درخواست بھی کی۔