You are currently viewing بالی ووڈ فلم باغی کے نئے گانے کی ویڈیو جاری

بالی ووڈ فلم باغی کے نئے گانے کی ویڈیو جاری

ممبئی(اسٹاف رپورٹر)بالی ووڈکی فلم باغی کے نئے گانےکی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔
اس فلم میں بھارتی اداکارٹائیگر شروف اور عاشقی ٹو میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ شردھا کپور اپنا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، ساجد نادیدوالاکی پروڈیوس کردہ اس فلم میں ٹائیگر شروف ایک باغی نوجوان کا کردار اداکر رہے ہیں۔
’لیٹس ٹاک اباؤٹ لو‘کے بول پر مبنی یہ گانا رفتار نیہا کاکڑ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی رفتار اور صابر خان نے ترتیب دی ہے۔
یاد رہے یہ  فلم 29اپریل 2016کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیئے پیش کی جارہی ہے۔