You are currently viewing بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان سے ہو بہو مشابہ شخص انٹرنیٹ پر وائرل

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان سے ہو بہو مشابہ شخص انٹرنیٹ پر وائرل

جھار کھنڈ (ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بھارت سمیت دنیا بھر میں فلم بینوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں، شاہ رخ کے چاہنے والے ان کے حوالے سے مشہور کسی بھی چیز کو بے تحاشہ محبت دیتے ہیں۔
حال ہی میں بھارت کے علاقے جھار کھنڈ میں ایک ایسا شخص سامنے آیا ہے جو دیکھنے میں ہوبہو بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان جیسا لگتا ہے۔
سورج کمار نامی اس شخص کی وڈیو اور تصاویر جیسے ہی انٹر نیٹ پر آئیں ویسے ہی وائرل ہو گئیں، سورج کمار کا چہرہ نہ صرف شاہ رخ خان سے ملتا ہے بلکہ اس نے خود کو ہر لحاظ سے سپر اسٹار جیسا نظر آنے کی بھرپور کوشش کی ہے جس میں وہ کافی حد تک کامیاب دکھائی دیتا ہے۔
شاہ رخ خان سے مشابہ شخص کا لباس، بالوں کی تراش خراش، چال ڈھال اور انداز بالکل بالی ووڈ کنگ جیسا نظر آتا ہے۔
سورج کمار کی وڈیوز اور تصاویر انٹرنیٹ پر دیکھنے والوں نے کمنٹس میں لکھا کہ ہمیں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آ رہا، ایسا لگتا ہے کہ یہ 90کی دہائی کے شاہ رخ خان ہیں۔
کسی نے لکھا کہ یہ تو کوئی 90کے زمانے کی پرانی وڈیو ہے، ایک صارف نے تحریر کیا کہ 90کا شاہ رخ خان ۔ دیکھنے والوںمیں سے ایک صارف نے انھیں فلموں میں چانس دینے کی خواہش کا بھی اظہار کر ڈالا۔