You are currently viewing بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی اخلاقیات کھو بیٹھے، بچوں اور اہلیہ کو گھر سے نکال دیا

بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی اخلاقیات کھو بیٹھے، بچوں اور اہلیہ کو گھر سے نکال دیا

ممبئی (ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے چھوڑ بیٹھے، بچوں اور اہلیہ کو گھر سے نکال دیا، عالیہ صدیقی اور بچے سڑک پر آ گئے۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر نواز الدین نے انھیں بچوں سمیت گھر سے نکال دیا ہے اور وہ بے آسرا، بے یار و مددگار سڑک پر آ گئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میرے پاس کچھ رقم بھی نہیں، سمجھ میں نہیں آ رہا کہ بچوں کو لے کر کہاں جائوں، نہ ہی ہوٹل میں قیام کے لیے پیسے موجود ہیں نہ ہی گھر۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شیئر کی گئی وڈیو میں نواز الدین صدیقی کی بیٹی کو روتے دیکھا گیا ہے۔
نواز الدین صدیقی نے اپنا دفاع کرتے ہوئے عالیہ کے الزامات کو جھوٹ قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ عالیہ میری بیوی نہیں، ہمارے درمیان صرف اکٹھے رہنے کا رشتہ ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چند دن پہلے ہی عالیہ کی ساس نے ان پر جائیداد کے تنازعے سے متعلق ایک مقدمہ بھی درج کروایا ہے، دوسری جانب عالیہ صدیقی نے بھی شوہر نواز الدین کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کروایا ہوا ہے۔