You are currently viewing بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے خلاف مقدمہ درج

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے خلاف مقدمہ درج

ممبئی (ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے خلاف ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر مقدمہ دائر کیا گیا ۔

بھارتی اداکار سیف علی خان کے خلاف ریاست اترپردیش کے شہر جونپور میں ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر مقدمہ دائر کیا گیا ہے ۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سیف علی خان نے ایک انٹریو میں اپنی آنے والی فلم ’آدی پورش‘ کی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں لوگ راون کو انسان دوست کے طور پر دیکھیں گے، اداکار کے اس بیان سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔

فلم سے متعلق متنازع انٹریو کے بعد سیف علی خان کو نہ صرف سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانا بنایا گیا بلکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما نے بھی اعتراض اٹھایا، شدید تنقید کے بعد سیف علی خان نے اپنے بیان پر معافی مانتے ہوئے کہا کہ میرے انٹریو کا مقصد کسی کی بھی دل آزاری یا مذہبی جذبات کو مجروح کرنا نہیں تھا تاہم میں تہہ دل سے معافی مانگتا ہوں اور بیان واپس لیتا ہوں۔

سیف علی خان پر درج مقدمہ ایڈشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں زیر سماعت ہے جس پر مزید کارروائی 23 دسمبر کو ہوگی۔

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.