بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

اسلام آباد(ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا ، بلوچستان ،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں شدید سرد رہے گا۔

رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سردرہا۔سبسے کم درجہ حرارت لہہ منفی میں 15،استورمنفی12، اسکردو،گوپس ،اننت ناگ منفی 10،کالام منفی 9،پلوامہ ، بارہ مولہ منفی 8، سری نگر، گلگت منفی 7،شوپیاں، زیارت منفی 6، کوئٹہ، بگروٹ اورقلات میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.