لاہور (ڈیسک):وزیرقانون پنجاب رانا ثنا ءاللہ کا کہنا ہے کہ اگر باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آئی تو فرقہ واریت پھیلنے کا خطرہ ہے جبکہ انہوں نے کہا اس رپورٹ کے کچھ حصوں پر ہمیں اعتراض ہے اور اس سے فرقہ واریت پھیلنے کا خطرہ ہے البتہ قابل اعتراض حصہ کے علاوہ ہم رپورٹ کو پبلک کرنے کے لیے تیار ہیں ۔
وزیرقانون نے کہا کہ ہم اس فیصلے پر ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے کیونکہ ہمیں اس پر اعتراض ہے یہ کیس فل بینچ میں تھا مگر آج فیصلہ سنگل بینچ نے دیا انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے ۔
واضح رہے کہ آج لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی باقر نجفی کمیشن رپورٹ کو منظر عام پر لانے کا حکم دیا تھا ۔