You are currently viewing بابو سرٹاپ روڈ برفباری کی وجہ سے آمدورفت اور ٹریفک کیلئے بند

بابو سرٹاپ روڈ برفباری کی وجہ سے آمدورفت اور ٹریفک کیلئے بند

مانسہرہ (ڈیسک) ضلع مانسہرہ کے تفریحی مقام بابو سرٹاپ سڑک کو برف باری کی وجہ سے ہر قسم کی آمدورفت اور ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔
ترجمان مانسہرہ پولیس کا کہنا ہے کہ جو لوگ ناران سڑک استعمال کرتے ہوئے بابو سر ٹاپ سے گلگت و خنجراب وغیرہ جانا چاہتے تھے، انہیں چاہئے کہ برف باری کی وجہ سے اب یہ سڑک آمدورفت کیلئے بند ہو چکی ہے۔
گلگت جانے والے سیاح اور مقامی افراد کو چاہئے کہ وہ پریشانی سے بچنے کیلئے اب ناران سڑک کی بجائے مین شاہراہ قراقرم کو استعمال کریں، یہ شاہراہ مکمل طور پر کھلی ہے۔
شہری اور سیاح بابو سر ٹاپ سڑک پر ہرگز نہ جائیں، اس شاہراہ پر جانے والوں کو ٹریفک پولیس واپس بھیج رہی ہے۔