You are currently viewing بابری مسجدکی جگہ رام مندر کی تعمیر، پاکستان کی جانب سے مذمت

بابری مسجدکی جگہ رام مندر کی تعمیر، پاکستان کی جانب سے مذمت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بابری مسجد کو 6 دسمبر 1992 کو انتہا پسند گروہ نے شہید کیا تھا، بھارت کی اعلیٰ عدلیہ نے اس گھناؤنے کام میں ملوث جرائم پیشہ افراد کو بری کردیا اور مندر کی تعمیر کی اجازت بھی دے دی ۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق یہ سیاسی، معاشی وسماجی طور پر بھارت کے مسلمانوں کی پسماندگی بڑھانےکی کوشش کا حصہ ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.