You are currently viewing بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 1000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے

بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 1000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے

دبئی(ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنربلے بازبابراعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین  1000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے

 بابر اعظم نے یہ اعزاز دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حاصل کیا۔

بابر اعظم نے ایک ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز 26 اننگز میں مکمل کیے اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ایک ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز 27 اننگز میں مکمل کیے تھے جب کہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے یہ سنگ میل 29 میچز کھیل کر عبور کیا تھا۔

خیال رہے کہ بابراعظم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی پہلے نمبر پر ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.