پشاور (ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ بابا گھر آئیں گے تو ہی گھر چلے گا۔
پشاور کے نشتر ہال میں مرحوم قانون دان عبداللطیف آفریدی کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیپٹن (ر) محمد صفد نے کہا کہ انتخابات ہماری ملکی مشکلات کا حل نہیں۔
انھوں نے کہا کہ فی الحال الیکشن ہوتے نہیں دیکھ رہا،ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ضرور آئیں گے، بابا گھر آئیں گے تو گھر چلے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ 2013 میں بھی ایسے ہی حالات تھے مگر پاکستان اپنے پیروں پر کھڑا ہوگیا۔
اب بھی شہباز شریف اور پی ڈی ایم نے ملک کوسنبھال لیا ہے۔
محمد صفدر نے مزید کہا کہ پاناما میں نواز شریف کو سزا دینے والوں سے پوچھا جائے۔
