You are currently viewing اے ٹی سی لاہور، جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، میاں محمود الرشید جیل منتقل

اے ٹی سی لاہور، جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، میاں محمود الرشید جیل منتقل

لاہور (ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
پولیس نے پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کا ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں دوران سماعت پولیس نے میاں محمود الرشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
تفتیشی افسر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ میاں محمود الرشید سے تھانہ نصیرآباد کے مقدمے میں تفتیش کرنی ہے، ان پر کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کا الزام ہے۔
اس موقع پر میاں محمود نے عدالت میں کہا کہ مجھے ایک کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کیا جا رہا ہے، تمام مقدمات میں مجھے بدنیتی کی بنیاد پر ملوث کیا گیا۔
بعد ازاں عدالت نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے میاں محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔