You are currently viewing اے این پی سربراہ اسفند یار ولی کی اہلیہ انتقال کر گئیں

اے این پی سربراہ اسفند یار ولی کی اہلیہ انتقال کر گئیں

چارسدہ (نیوز ڈیسک) سربراہ عوامی نیشنل پارٹی اسفند یار ولی خان کی اہلیہ انتقال کرگئیں۔
اے این پی کے ترجمان زاہد خان کی جانب سے جاری بیان میں اسفند یار ولی کی اہلیہ کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔
ترجمان اے این پی نے بتایا کہ مرحومہ کی تدفین چارسدہ میں کی جائے گی۔
پارٹی ترجمان کے مطابق مرحومہ کی نماز جنازہ کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.