You are currently viewing اے آئی ٹیکنا لوجی کا انقلاب، رنگ بدلنے والا لباس بھی تیار

اے آئی ٹیکنا لوجی کا انقلاب، رنگ بدلنے والا لباس بھی تیار

ہانگ کانگ (نیوز ڈیسک) آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماہرین نے ہاتھ کے اشارے سے رنگ تبدیل کر نے والا لباس تیار کر لیا۔
ہانگ کانگ کی لیبارٹری فار آرٹیفیشل انٹیلی جنس ان ڈیزائن (اے آئی ڈی لیب) کے ماہرین نے رنگ بدلنے والے لباس میں ایک ننھا کیمرا بھی لگا یا ہے۔
اے آئی ڈی لیب کے مطابق یہ ٹیکنالوجی لوگوں کو مختلف رنگوں کے اضافی ملبوسات خریدنے سے روکے گی جس سے فضلے میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔
مذکورہ کپڑے میں آپٹیکل فائبر اور اون کو استعمال کیا گیا ہے اور اس سے تیار کردہ لباس گرگٹ کی طرح رنگ بدلتا ہے۔
ماہرین کے مطابق مذکورہ لباس فیس بک کے لائیک بٹن کی طرح انگوٹھے کو اوپر کرنے پر لباس گہرے نیلے رنگ کا ہو جاتا ہے جبکہ ہاتھ سے دل بنانے پر لباس گلابی رنگ کا ہو جاتا ہے اور اوکے (OK) سائن سے وہ سبز ہو جاتا ہے۔
لباس میں نصب کیمرا ہاتھوں کے اشارے سے لباس کا رنگ تبدیل کر تا ہے۔
ماہرین کے مطابق لباس کا رنگ فون ایک ایپ کے ذریعے بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
تحقیقی ٹیم کی سربراہ پروفیسر Jeanne Tan نے بتایا کہ یہ لباس انتہائی نرم ہے جس کو چھونے سے کسی عام لباس جیسا ہی احساس ہوتا ہے۔
ماہرین کو توقع ہے کہ مستقبل قریب میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال عام ہو جائے گا۔
فی الحال اس سے تیار کردہ ملبوسات کو شاپنگ سینٹرز اور ایسے ہی دیگر عوامی مقامات پر رکھا گیا ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7