اسلام آباد (ڈیسک) ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی جانب سے پاکستان کو500ملین ڈالرکی مالی معاونت موصول ہوگئی ۔
وزیر خزانہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں کہاکہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے بورڈ کی منظوری کے بعد بینک نے 50 کروڑ ڈالر پروگرام فنانسنگ کے تحت اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو منتقل کردیئے ہیں۔
واضح رہے کہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے بریس ترقیاتی پروگرام کے تحت پاکستان کیلئے 500 ملین ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان کیا تھا۔ بورڈ کی منظوری کے بعد مذکورہ رقم پاکستان کو موصول ہوگئی ہے۔
وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ 500ملین ڈالر کی منتقلی کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔