You are currently viewing ای سی ایل میں نام ڈالنے پر عمران خان نے حکومت کا شکریہ ادا کردیا

ای سی ایل میں نام ڈالنے پر عمران خان نے حکومت کا شکریہ ادا کردیا

اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ای سی ایل میں نام ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کردیا۔
ٹوئٹر پرجاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ ای سی ایل پرنام ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ویسے میرا بیرون ملک جانے کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ میری وہاں کوئی جائیداد یا کاروبار نہیں حتیٰ کے ملک سے باہر میرا کوئی بینک اکاؤنٹ بھی نہیں ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اگر مجھے چھٹیاں گزارنے کا کوئی موقع ملتا ہے تو وہ ہماری شمالی علاقہ جات کی پہاڑیاں ہیں جہاں میرا پسندیدہ مقام ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7