You are currently viewing ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے راؤ انوار کو وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت

ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے راؤ انوار کو وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (ڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق ایس ایس پی راؤ انوار کو ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
عدالت عظمیٰ میں راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے راؤ انوار کو نام نکلوانے کے لیے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ
ای سی ایل میں نام ڈالنا اور نکالنا وفاقی حکومت کا کام ہے۔
یاد رہے کہ راؤ انوارکا نام نقیب اللہ قتل کیس کے سبب ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا تاہم عدالت نے انہیں کیس میں بری کردیا ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7