You are currently viewing ای سی ایل سے نام خارج، شرجیل میمن بیرون ملک چلے گئے

ای سی ایل سے نام خارج، شرجیل میمن بیرون ملک چلے گئے

کراچی (ڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن بیرون ملک روانہ ہو گئے۔
ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام خارج ہونے کے بعد شرجیل میمن کا یہ پہلا بیرونی سفر ہے۔
شرجیل میمن نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے، عدالت کی جانب سے اجازت ملنے پر وزیر اطلاعات سندھ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کیا گیا۔
قبل ازیں شرجیل میمن پر دائر کرپشن ریفرنس کی وجہ سے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا، ذرائع کے مطابق سابق مشیر پٹرولیم پی پی پی رہنما ڈاکٹر عاصم حسین بھی بیرون ملک روانہ ہو چکے ہیں۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.