کراچی (ڈیسک) بجٹ میں ای او بی آئی کی پنشن کی رقم بڑھ کر دس ہزار روپے کیے جانے کے امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے بجٹ میں پنشنرز حضرات کے لیے پنشن کی رقم بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، پنشن کی رقم 8500سے بڑھا کر دس ہزار روپے کر دی جائے گی۔
ای او بی آئی حکام کے مطابق ادارے کے نوے فیصد پنشن کیسز نمٹا دیے گئے ہیں، ای او بی آئی کے تحت چار لاکھ تیس ہزار پنشنرز کو ماہانہ چار ارب سے زائد پنشن ادا کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ای او بی آئی سالانہ باون ارب روپے پنشن ادا کر رہا ہے، پنشنرز حضرت کو کارڈز جاری کے جا چکے ہیں جس کے ذریعے وہ کسی بھی اے ٹی ایم سے اپنی پنشن نکال سکتے ہیں۔
