اسلام آباد(ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسمی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی، گوبھی، گاجر، مٹر، ساگ، پالک، مولی، شلجم اور دیگر سرمائی سبزیوں کی قیمتیں بتدریج معمول پر آنا شروع ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ سبزی منڈی میں قیمتوں کو اعتدال پر لانے کے لئے بولی کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور شہر میں کنٹرول نرخوں پر اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کا بندوبست کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر نرخنامے بھی جاری کرتی ہے۔ ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری ریٹ لسٹ کے مطابق شلجم کی عام مارکیٹ میں قیمت 14 سے 17 روپے فی کلو گرام، پھول گوبھی 26 روپے سے 31 روپے کلو، گاجر 29 روپے،کھیرا،14 روپے سے 17روپے کلو، ماڑو 19 روپے سے 22 روپے کلو، پالک 11 روپے سے 13 روپے کلو، بینگن 26 روپے سے 31 روپے کلو اور مٹر 50 روپے سے 58 روپے کلو مقرر کی گئی تھی۔ عام مارکیٹ میں پھلوں کی قیمتیں بھی اعتدال پر دیکھی گئیں۔ سیب کالا کلو 95 روپے سے 127 روپے کلو، سیب سفید 66 روپے سے 86 روپے کلو، سیب گولڈن 72 روپے سے 90 روپے کلو، کیلا پاکستانی فی درجن 73 روپے سے 95 روپے ، کیلا پاکستانی دوئم 44 روپے سے 60 روپے فی درجن، انار 115 روپے سے 132 روپے کلو، امرود 53 روپے سے 66 روپے کلو، مسمی 53 روپے سے 64 روپے درجن، کینو 53 روپے سے 65 روپے فی درجن، فروٹر 55 روپے سے 68 روپے فی درجن پر فروخت ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے انڈوں کی فی درجن قیمت 191 روپے اور شیور مرغی کی قیمت 220 روپے کلو گرام مقرر کی۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے معمول کے مطابق ریٹ لسٹوں کی دکانداروں کو ترسیل کے ساتھ نرخناموں پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا۔