You are currently viewing ایک طرف کرپٹ ٹولہ اور دوسری طرف وزیراعظم عمران خان ہیں،  فرخ حبیب

ایک طرف کرپٹ ٹولہ اور دوسری طرف وزیراعظم عمران خان ہیں، فرخ حبیب

اسلام آباد (ڈیسک)وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ایک طرف کرپشن بچانے والاٹولہ اور دوسری طرف وزیراعظم عمران خان ہیں، قوم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ملکی سالمیت اور وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے،سپریم کورٹ میں جاری کیس پاکستان کے جمہوری مستقبل کا فیصلہ کریگا۔ پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کل کے جلسہ میں قوم نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد پلس کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب جلسے کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ایک عرصے کے بعد قوم کو وزیر اعظم عمران خا ن جیسا لیڈرملا ہے۔ پاکستان میں ایک ایسا مفاد پرست ٹولہ ہے جس کے مفادات ملک سے باہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جاری کیس پاکستان کے جمہوری مستقبل کا فیصلہ کریگا۔