You are currently viewing ایک تولہ سونا 2لاکھ روپے کو چھونے والا ہے

ایک تولہ سونا 2لاکھ روپے کو چھونے والا ہے

کراچی (ڈیسک) ملک میں ڈالر کی قیمت میں ہوش ربا اضافے ، ملکی معیشت کی ابتری اور دیگر عوامل کے زیر اثر ایک تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ روپے کے ہندسے کو چھونے والی ہے۔
آج سونے کی قیمت میں 4900روپے کا خطیر اضافہ دیکھا گیا، جیولرز ایسوسی ایشن ذرائع نے بتایا کہ آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4900روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 95ہزار 500روپے ہو گئی ہے۔
10گرام سونے کا بھائو 4201 روپے بڑھ جانے کے بعد ایک لاکھ 67ہزار 610روپے ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق سونے کی بین الاقوامی قیمت میں 11ڈالر اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی عالمی قیمت 1936ڈالر فی اونس ہو چکی ہے۔